• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, June 11, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے تحریک ساز ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کے یوم وصال پر تقریب

JK News Service by JK News Service
April 4, 2023
in Kashmir
A A
گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے تحریک ساز ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کے یوم وصال پر تقریب
FacebookTwitterWhatsapp

گلشن کلچرل فورم کشمیر نے جموں وکشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں تحریک ساز ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کی75ویں برسی کے موقعے پر ایک شاندار ادبی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت معروف ادیب،شاعر اور گلشن کلچرل فورم کشمیر کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام پروفیسر (ڈاکٹر) محمد حسین ملک بحثیت مہمان خصوصی جبکہ سرکردہ ادیب اور شاعر نثار گلزارمہمان ذی وقار کی حثیت سے صدارتی ایوان میں موجود تھے۔ تقریب میں ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کے علاوہ اساتذہ اور کالج کے طالبان علموں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تقریب کی پہلی نشست میں عبدالاحد آزاد کے ادبی کارناموں کے مختلف گوشوں پر مقالے پیش کیۓ گیۓ۔ جن میں گلشن بدرنی سید بشیر کوثر اور آن لائن موڈ پر شمشاد کرالہ واری کا مقالہ شامل ہے۔ اس نشست میں کئ آزاد شناس شخصیتوں نے آزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے تعیں اپنے اپنے تاثرات پیش کیۓ۔ جن میں پروفیسر اظہار الحق سربراہ شعبہ کشمیری گورنمنٹ ڈگری کالیج ماگام بھی شامل ہیں۔
آزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے تعیں ایک مخصوص مشاعرہ بھی پروگرام کا حصہ تھا۔ جس کی صدارت نثار گلزار نے کی اس خصوصی مشاعرے میں جو شعراء شریک ہوۓ ان میں لطیف نیازی، نثار گلزار، مقبول شیدا، خورشید خاموش، ممتاز گوپھبلی، ارشاد ماگامی، ڈاکٹر اظہار الحق اور ڈاکٹر محمد ادریس شامل ہیں۔
پروگرام کا آغاز نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا جس کو پیش کرنے کی سعادت فورم کے نائب صدر لطیف نیازی نے حاصل کی۔
جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ فورم کی جانب سے تحریک شکرانہ کارڈنیٹر پیرزادہ محمد اشرف نے پش کیا۔
شرکاء نے فورم کی اس کوشش کو ایک کامیاب کوشش اور آزاد کی یاد میں ایسی تقاریب کو تحریک ساز اقدام قرار دیا ۔

Previous Post

Kulgam man dies in car accident in Ramban

Next Post

کپوارہ میں آر ڈی ڈی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

JK News Service

JK News Service

Next Post
کپوارہ میں آر ڈی ڈی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

کپوارہ میں آر ڈی ڈی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.