پیر زادہ سعید
کرناہ //کرناہ کے چترکوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی لاش میزورام کے کالہ سب ضلع میں پائی گئی ہے ۔لواحقین کا الزام ہے کہ اس کو مبینہ طور قتل کر کے اس کی میت کو ٹرک میں چھوڑ دیا گیا ہے ۔کرناہ کے ایک ٹرک ڈرئیور رفیق احمد ولد فرید احمد ساکنہ چترکوٹ کی لاش میزورم میں گاڑی سے مشکوک حالات میں ملی ہے۔ رفیق احمد کے اہل حانہ کا کہنا کہ اس کا قتل کیا گیا ہے انہوں نے وہاں کی حکومت سے اپیل کی ہے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کی جائے رفیق کے اہل حانہ نے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ اور میزورم کی حکومت سے اپیل کی ہے کہ رفیق احمد کی باقیات کو اس آبائی علاقے میں پہنچانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائں۔معلوم رہے کہ رفیق بارہ مولہ نمبر کے ایک ٹرک کے ساتھ ڈرائیور تھا جو کہ میوزرام گیا ہوا تھا جس کے بعد اس کی لاش وہاں سے ملی ہے ۔ٹرک گاڑی کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے جس میں رفیق کی لاش دکھائی گئ ہے اور اس کے سر پر خون کے دہے دکھائی دیتے ہیں اور گہری چوٹیں انے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے ۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میزورام سے انہیں ایک ڈرائیور کی فون کال موصول ہوئی جس میں یہ بتایا گیا کہ رفیق کا قتل وہاں کے کچھ لوگوں نے کیا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رفیق کے ساتھی جو اس کے ساتھ ٹرک میں موجود تھے انہیں پولیس نے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے اور قبل ازوقت یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ معاملہ کیا ہے البتہ کرناہ کے لوگوں نے اس کی اعلیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یو ٹی انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ لاش کو کرناہ پہنچنے میں ان کی مدد کی جائے ۔

