• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, May 7, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

ملک محلہ پڑی پورہ سرکلی کے لوگ صاف پینے کے پانی سے محروم

ایم ایل اے کپواڑہ اور ضلع انتظامیہ سے پانی فراہم کرانے کا مطالبہ

بٹ مظفر by بٹ مظفر
May 7, 2026
in اردو خبریں
A A
ملک محلہ پڑی پورہ سرکلی کے لوگ صاف پینے کے پانی سے محروم
FacebookTwitterWhatsapp

 

کپوارہ

کپواڑہ سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دور واقع ملک محلہ پڑی پورہ سرکلی کے لوگ آج بھی صاف پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ مقامی آبادی نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ جدید دور میں بھی وہ قدیم زمانے جیسی مشکلات بھری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مقامی لوگوں نے اپنے احتجاج کے دوران میر محمد فیاض اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے کے عوام کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے انہیں صاف پینے کے پانی کی سہولت فوری طور فراہم کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے وعدے کئے گئے تھے کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کا انتظام کیا جائے گا، تاہم آج تک یہ وعدے عملی شکل اختیار نہ کرسکے۔
احتجاج میں شامل لوگوں نے بتایا کہ انہیں روزانہ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی مرتبہ دور دراز مقامات سے پانی لانا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ عوامی مسائل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملک محلہ پڑیپورہ سرکلی میں صاف پینے کے پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Previous Post

Media Studies HoD Relieved After Harassment Allegations Spark Student Protest at Amar Singh College Srinagar

بٹ مظفر

بٹ مظفر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.