شیر شیران چرارشریف
جموں و کشمیر وقف بورڈ چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی صاحبہ نے اج برصغیر ھندوپاک میں مشہور درگاہ شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری رح۔واقعہ چرارشریف میں منعقد خاص تقریب کے موقعے پر جدید طرز کے سہولیات سے آراستہ ایک ایمبولینس گاڈی وقف کی۔ اس موقعے پر وقف بورڈ کے اراکین٬قصبہ چرارشریف کے معززین٬ متولی زیارت٬ میرواعظ بعقہ عالیہ اور دوسرے لوگ موجود رھئے۔ ڈاکٹر درخشاں نے درگاہ علمدار ملک کشمیر رح میں حاضری دی اور ملک وقوم کی امن وسلامتی کے لئے دعا مانگی اسکے بعد پورے زیارت کمپس۔ کےچاندر جاری ھرقسم کے جدید تعمیری عمل کا جائیزہ لیا۔ موصوفہ کے ھمراہ متعلقہ اہلکار٬ انجینر اور دوسرے رفقا موجود تھے۔ نمایندے کے مطابق عوامی دربار کے دوران شب سے زیادہ غور وفکر تاریخی خانقاہ چرارشریف٬ کی متضاد سلیب کا مسلہ زیر ذکر آیا جس پر ڈاکٹر صاحبہ نے کہا کہ اگر اھلیان چرارشریف مطمین ہوکر چاھیں کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ یہاں نئے خانقاہ کو تعمیر کرئیں تب بہت جلد ہم عالیشان مسجد کا وجود ممکن بنائیں گئے۔ چیرپرسن نے بتایا کہ درگاہ چرارشریف اور پورے کمپس کے اندر چند ھفتوں کے اندر اندر دوسرے بڑے اور جدید طرز کے تعمیری عمل کا کام شروع کیا جایئگا۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی صاحبہ نے سب یونٹ چرارشریف میں عوامی دربار کے دوران زیارت سے وابستہ بعض اراکین اور معززین کے ساتھ مختلف مسائیل پر گفت شنید کی۔

