سرینگر: ایس کے آئی سی سی میں جاری چنار بک فیسٹیول کے دوران کتابوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ کشمیر کی ثقافت، زبان، لوک فنون اور عصری (کنٹیمپریری) تھیٹر کو بھی بھرپور انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں 22 جولائی 2026 کو دلکش ڈراماٹک کلب نے ایک خوبصورت، اصلاحی اور سبق آموز ڈرامہ “شارٹ کٹ” پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔
یہ ڈرامہ جناب نظیر احمد مخدومی کی سربراہی اور معروف تھیٹر ہدایت کار جناب جہانگیر فراش کی ہدایت میں پیش کیا گیا۔ ڈرامے نے اپنے مؤثر پیغام، عمدہ پیشکش اور شاندار ہدایت کاری کی بدولت حاضرین کو متاثر کیا اور خوب سراہا گیا۔
ڈرامے میں فنکاروں نے اپنی بہترین اداکاری سے کرداروں میں جان ڈال دی اور سامعین و ناظرین کے دل جیت لیے۔ نمایاں اداکاروں میں طارق جمیل، شیخ پرویز، مشتاق خان، شکیل نقاش، شاہدہ، عادل، نظیر احمد مخدومی اور جہانگیر فراش شامل تھے، جنہوں نے اپنی جاندار اور متاثر کن پرفارمنس سے فیسٹیول کی رونقوں میں اضافہ کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

