• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, August 17, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

ٹیٹوال میں یومِ آزادی پر 104 انفنٹری بریگیڈ کا تاریخی کلچرل پروگرام، حب الوطنی کا جذبہ عروج پر

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
August 16, 2026
in اردو خبریں
A A
ٹیٹوال میں یومِ آزادی پر 104 انفنٹری بریگیڈ کا تاریخی کلچرل پروگرام، حب الوطنی کا جذبہ عروج پر
FacebookTwitterWhatsapp

ٹیٹوال/کرناہ: یومِ آزادی کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے قریب واقع سرحدی علاقے ٹیٹوال میں 104 انفنٹری بریگیڈ کی جانب سے ایک شاندار اور تاریخی کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور سرحدی عوام کے جذبۂ محبتِ وطن کی بھرپور عکاسی ہوئی۔ تقریب میں اسکولی بچوں، نوجوانوں، سابق فوجی اہلکاروں، اساتذہ، سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا۔تقریب میں کمانڈر 104 انفنٹری بریگیڈ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ ایس ڈی ایم کرناہ، ڈگری کالج کرناہ کے پرنسپل، تحصیلدار کرناہ، سابق ایم ایل اے کرناہ، بلاک ڈیولپمنٹ افسر ٹنگڈار،ایس ایچ او کرناہ ،ڈپٹی کمانڈر 104برگیڈ زونل ایجوکیشن آفیسر ٹنگڈار صدر سول سوسائٹی، سابق فوجی اہلکار، اساتذہ، طلبہ اور علاقے کے معززین بھی موجود رہے۔ سرحدی علاقے میں منعقد ہونے والی اس تقریب کے دوران شرکاء میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور پورا علاقہ قومی پرچموں، ملی نغموں اور حب الوطنی کے نعروں سے گونج اٹھا۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے اس موقع پر ایک شاندار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں، اسکولی بچوں اور دیگر شرکاء نے شرکت کی۔ ریلی ٹیٹوال کرکٹ گراؤنڈ سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی عظمتِ ہند تک پہنچی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام رکھے تھے اور ملک کی سالمیت، امن اور ترقی کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ریلی کے دوران نوجوانوں اور بچوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا، جبکہ مقامی لوگوں نے بھی ریلی کا خیرمقدم کیا۔ریلی کے اختتام پر عظمتِ ہند کے مقام پر ایک شاندار میوزیکل شام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام پیش کیے گئے۔ اسکولی بچوں اور دیگر فنکاروں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف پروگرام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کے دوران حب الوطنی پر مبنی ملی نغموں اور ثقافتی پیشکشوں نے تقریب میں مزید جوش و جذبہ پیدا کیا اور حاضرین نے بھرپور داد دے کر بچوں اور دیگر شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ انعامات کی تقسیم کے دوران بچوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ منتظمین کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور دیگر شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یادگاری انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر 104 انفنٹری بریگیڈ نے کرناہ کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سرحدی علاقے کے عوام ملک کی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناہ کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کے ساتھ اپنی وابستگی اور حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے اور مشکل حالات میں بھی سرحدی عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر رہنے والے لوگوں کا کردار نہایت اہم ہے اور ان کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں ۔بریگیڈ کمانڈر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، نظم و ضبط اور قومی اقدار سے بھی روشناس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرکے ہی ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کریں، تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کرکے ان صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔تقریب میں موجود سول انتظامیہ، فوج، اساتذہ، سابق فوجی اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اس نوعیت کے پروگراموں کو سرحدی علاقوں میں قومی یکجہتی اور عوام و فوج کے درمیان مضبوط روابط کے لیے اہم قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ٹیٹوال جیسے سرحدی علاقے میں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد نہ صرف مقامی لوگوں کے جذبۂ حب الوطنی کو اجاگر کرتا ہے بلکہ نئی نسل کو ملک کی تاریخ، قربانیوں اور قومی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس موقع پر اسکولی بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف ثقافتی پروگراموں نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔ بچوں نے ملی نغموں، ثقافتی پیشکشوں اور دیگر پروگراموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ والدین، اساتذہ اور دیگر شرکاء نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Previous Post

کرناہ میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب

Next Post

150+ PATIENTS EXAMINED AT FREE EYE SCREENING CAMP IN J&K’s KUPWARA

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Next Post
150+ PATIENTS EXAMINED AT FREE EYE SCREENING CAMP IN J&K’s KUPWARA

150+ PATIENTS EXAMINED AT FREE EYE SCREENING CAMP IN J&K's KUPWARA

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.