سنٹرل وقف بورڈ جموں وکشمیر، کی مرکزی انجینئرنگ ٹیم نے اج متعلقہ چیف انجینر کے ساتھ چرارشریف میں درگاہ علمدار ملک کشمیر رح کے اندر اور قریب جوار میں موجود پورے زیارت کمپس کے اندر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائیزہ لیا۔ اس موقعے پر آر اینڈ بی ڈویژن چرارشریف کی طرف سے تعمیر کی گئی۔ کام میں شامل، کنوپی، دیور فرش، گارڈ روم، وضو خانہ اور تلاب کلان کے گرد حفاضتی فینسیک۔ دیوری پاتھ اور دوسرے تعمیراتی عمل کو باقاعدہ طور اپنے چارج میں لیا۔
مشترکہ انجینئرنگ ٹیم نے پرانے اور زیر تعمیر عمل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عہد دوہرایا، کہ آنے والے 607 ویں سالانہ عرس مبارک کے موقعے پر بھاری تعداد میں آنے والے زائرین کی محفوظ نقل و حرکت، صفائی، مناسب سہولیات، بہتر انتظامات اور ایک پروقار روحانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے وقف بورڈ کی طرف سے ھر ممکن کوشش کی جا رہی ہے
