07 ویں سالانہ عرس عملدار ملک کشمیر رح کی تقریبات کے دوران ڈھکن بال کے مقام پر خاص اسبی نشست کاانعقاد کیا گیا۔ جسمیں بھاری تعداد میں معروف ادبی، علمی اور دوسری شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق ،فقیر گلہ ژاری ٹرسٹ کی طرف سے ڈھکنی بال علاقے میں سالانہ بنڈار، کا اہتمام کیا گیا۔ دن بھر سینکڑوں افراد نے استفادہ حاصل کیا۔تقریب کے دوران
فقیر غلام محمد گنائی عرف گلہ ژاری، کی چوتھی صوفیانہ تصنیف، شان حیدر،باقاعدہ طور اجراء کی گئی۔ کتاب کی رسم رونمائی کے موقعے پر فقیر گلہ ژاری، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، رنجور تیلہ گامی،مولینا شیخ عبدل غنی، غلام قادر بیدار،مصطفے شہری، ثناءاللہ صنوبر،سلام چرارونی اور دوسرے ادب نواز موجودتھے۔ کتاب پر ڈاکٹر حلیم، رنجور تیلگامی اور مولینا شیخ عبدل غنی وترہلی صاحب اور غلام قادر بیدار، نے تبصرہ کیا اور داد تحسین پیش کیا۔ نشست کے دوران، ادبی وتاریخی دنیا میں نمایاں خدمت انجام دینے کے عوض، ڈاکٹر غلام نبی حلیم، غلام قادر بیدار، رنجور تیلگامی، ثناءاللہ صنوبر، مولینا شیخ عبدل غنی وترہلی اور عبدل سلام ڑار کی شال پوشی کرنے سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ جاری تقریب کے دوران قریب نصب درجن گلوکاروں نے جمع سامین کو صوفیانہ کلام سے محفوظ کیا۔ صبح سے جاری خاص تقریب میں دوسری شخصیات کے علاوہ مذکورہ ٹرسٹ کے زمہ داروں کے علاوہ بھاری تعداد میں فقیر کے مریداں بھی موجود تھے۔
