کپواڑہ، 12 اکتوبر 2026: شری سودھانشو دھاما (آئی پی ایس) نے آج ضلعی پولیس ہیڈکوارٹر کپواڑہ میں باضابطہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کپواڑہ کا عہدہ سنبھال لیا۔
عہدے کی حوالگی کی روایتی کارروائی سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی شری الطاہر گیلانی (جے کے پی ایس) اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی شری سودھانشو دھاما (آئی پی ایس) کے درمیان انجام پائی۔ واضح رہے کہ شری الطاہر گیلانی کو ایس ایس پی پی سی آر سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔
کپواڑہ پہنچنے پر ضلع پولیس کپواڑہ کے سینئر افسران اور اہلکاروں نے نئے ایس ایس پی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
