سرینگر / 20 اکتوبر (صوفی میڈیا سروسز)
وادیِ کشمیر کے معروف صوفی بزرگ اور ولیِ کامل حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا سالانہ عرس آج ان کے آستانِ عالیہ واقع احمد نگر، سرینگر میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر محفلِ سماع کی روح پرور محفل منعقد ہوئی جس میں ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین و محبین نے شرکت کی۔
جن صوفی گلوکاروں نے حضرت احمد صاحب بٹواریؒ کا صوفی کلام پیش کیا ان میں فاروق احمد گنائی، عبدالرحمان بابا، عبدالمجید گنائی، فیاض شلوتی اور گلزار احمد گنائی شامل ہیں۔
اس موقع پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
محفل کی نظامت کے فرائض وسیم احمد شیخ نے انجام دیے، جب کہ محفل کے انعقاد میں جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی اور کشمیر گلوکار سوسائٹی نے تعاون کیا۔
