• Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
Sunday, November 22, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result

صوفی شاعر احد زرگر پر لکھی گئی کتاب نروارہ میں رونمائی

Agencies by Agencies
November 22, 2026
in Article
A A
FacebookTwitterWhatsapp

 

شاعر کی 43ویں برسی کے موقع پر مشتاق بی برق کی تصنیف ’’ایکسپلورنگ احد زرگر‘‘ کی رسمِ اجرا انجام دی گئی

سرینگر، 21 نومبر: ممتاز کشمیری صوفی شاعر احد زرگر کی 43ویں برسی کے موقع پر آج ان کی زندگی اور شاعری پر مبنی ایک اہم کتاب’’ایکسپلورنگ احد زرگر‘‘ کی رسمِ اجرا انجام دی گئی۔ معروف قلمکار مشتاق برق کی تصنیف کردہ اس کتاب کی تقریبِ رونمائی احد زرگر میموریل ریسرچ فاؤنڈیشن ہال، نروارہ میں منعقد ہوئی۔

کتاب کی اشاعت جے کے بُکس نے شیخ وسیم کی نگرانی میں عمل میں لائی ہے۔ اس موقع پر وادی کے نامور ادبی شخصیات، جن میں ڈاکٹر ستیش ومل، پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر مرزا ناصر، پروفیسر مجروح، سابق ایس ایس پی منظور احمد ڈار اور عبدالمجید مہجور شامل تھے، نے کتاب کی رونمائی انجام دی۔ تقریب میں ادیبوں، دانشوروں، محققین اور شاعر کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ستیش ومل نے مشتاق بی برق کی ادبی خدمات، بالخصوص صوفی شاعری کے تراجم کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی علمی و ادبی کوششیں کشمیر کی صوفیانہ فکر، روحانی ورثے اور ادبی روایت کو وسیع تر حلقوں، خصوصاً نوجوان نسل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

دیگر مقررین نے کتاب ’’ایکسپلورنگ احد زرگر‘‘ کو کشمیری ادبی تحقیق و تنقید کے میدان میں ایک اہم اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصنیف احد زرگر کی زندگی، فلسفے اور شاعری کے حوالے سے قارئین کو نئے زاویوں سے روشناس کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاعر کی صوفیانہ شاعری آج بھی وادی کے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے وصال کے کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود ان کا کلام لوگوں کو متاثر کر رہا ہے۔

مقررین نے کشمیر کی عظیم صوفیانہ ادبی روایت کو محفوظ رکھنے، اس کی دستاویز بندی اور فروغ دینے کے لیے تحقیق، ترجمے اور اشاعت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے احد زرگر میموریل ریسرچ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خطے کے ادبی، تہذیبی اور روحانی ورثے کے تحفظ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

تقریب کا اختتام صوفی شاعر احد زرگر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور مصنف مشتاق بی برق کی ادبی کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ہوا

Previous Post

LG Releases Barq’s Book on Satish Vimal’s Poetry

Next Post

Life School Hosts Hifz Felicitation Day; 39 Students Honoured for Their Quranic Achievements

Agencies

Agencies

Next Post
Life School Hosts Hifz Felicitation Day; 39 Students Honoured for Their Quranic Achievements

Life School Hosts Hifz Felicitation Day; 39 Students Honoured for Their Quranic Achievements

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.