سرینگر: زیارت قطب عالم حضرت بہاؤالدین گنج بخشؒ، قطب الدین پورہ نوہٹہ سرینگر میں میلادِ مسعود ﷺ کی ایک روح پرور اور بابرکت مجلس عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی۔
اس مبارک موقع پر وادیٔ کشمیر کے معروف مولود خواں اور مبلغ جناب الحاج سید محمد اشرف کاملی صاحب نے مولود شریف کی پُرسوز قرأت پیش کی، جس سے محفل کا ماحول روحانیت اور عشقِ رسول ﷺ سے معطر ہوگیا۔
اس موقع پر زیارت کی انتظامیہ کے صدر الحاج پیرزادہ محمد سید مخدومی صاحب اور جنرل سیکریٹری الحاج فاروق احمد گنی صاحب نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر محکمہ بجلی، محکمہ آب رسانی اور سرینگر میونسپل کارپوریشن (SMC) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
انتظامیہ نے مقامی عوام اور تمام معاونین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون، محنت اور بھرپور اشتراک سے اس بابرکت تقریب کے انتظامات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائے۔
محفل کا اختتام امن و امان، خوشحالی، آپسی بھائی چارے اور جموں و کشمیر کے عوام کی سلامتی و فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا
