پلوامہ کشمیر/12نومبر(صوفی میڈیا سروسز)وادی کشمیر کے معروف صوفی بزرگ سالک زمان،قطب الزمان حضرت خواجہ عبدالرحمان وانی حکیم کبروی رحمتہ اللہ علیہ کا 13 واں یوم وصال ان کے مزار مبارک واقع درسو پلوامہ کشمیر میں منایا گیا جس میں مریدین, محبین, متوسلین اور متعلقین کی خاصی تعداد نے شرکت کی- جن۔میں ماسٹر غلام حسن کاڈو وارثی ،ماسٹر عبدل رشید ریشی ڈانگرو، عبدل غنی موہند لیکچرار ، نزیر احمد وانی ، مشتاق احمد بٹ، عبدل رشید بٹ منظور ظہور شاہ چشتی اور سلمان رشید ریشی شامل تھے اس موقع پر ان کے خانقاہ پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔اور تصوف اور کشمیری صوفیاء سے متعلق ماسٹر غلام حسن کاڈو وارثی نے مفصل جانکاری دی-

