ایس ڈی ایم کرناہ اور زونل ایجوکیشن افسر سمیت اساتذہ کی شرکت
پیرزادہ سعید
کرناہ //یوم آزادی کی تقریب سے قبل سیوپ پروگرام کے تحت کرناہ کے نہچیاں کلسٹر کے بچوں نے جمعرات کو ترنگا ریلی کا انعقاد کیا جس میں ہائی اسکنڈری اسکول نہچیاں کے بچوں سمیت کلسٹر کے تحت آنے والے دیگر اسکولوں کے بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ملک کے تئیں محبت کے جذبہ کا اظہار کیا ۔ضلع الیکشن آفیسر کپوارہ کی ہدایات پر یہ ترنگا ریلی نہچیاں کلسٹر کے تحت ہوئی جس میں ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد زونل ایجوکیشن آفیسر ٹنگڈار چھمکوٹ شاہ محمد ،پرنسپل ہائر اسکنڈی اسکول نہچیاں عبدالمجید پائیر سمیت اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اسکولی بچوں نے ہاتھوں میں ترنگا اٹھایا تھا اور وہ دیش بگتی کے گیت گا رہے تھے ۔یہ ہائی سکینڈری اسکول سے نکلی اور کرناہ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی

