• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, May 24, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

عبدالرشید ہانجورہ کی شاہ ہمدان کی شہر آفاق تصنیف ” ذخیرت الملوک ” کے کشمیری ترجمہ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گیی۔

* مقررین نے انسانی بقا` کے لیے شاہ ہمدان کے دکھائیے ہویے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔ گھڑیال نیوز سروس

شیر شیران by شیر شیران
May 23, 2026
in Kashmir, اردو خبریں
A A
عبدالرشید ہانجورہ کی شاہ ہمدان کی شہر آفاق تصنیف ” ذخیرت الملوک ” کے کشمیری ترجمہ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گیی۔
FacebookTwitterWhatsapp

 

اسلامک ریسرچ اینڈ ریلیف ٹرسٹ اور جمو noں و کشمیر اردو کونسل کے باہمی اشتراک سے آج یہاں منعقدہ ایک پر وقار تقریب پر چودھویں صدی کے عظیم صوفی بزرگ میر سید علی ہمدانی رح (شاہ ہمدان) کی فارسی زبان میں لکھی گئی ایک شہرہ آفاق تصنیف, ذخیرت الملوک ، کے کشمیری ترجمے کی رسم رونمایی انجام دی گیی۔ مذکورہ کشمیری ترجمے کو نامور سماجی اصلاح کار اور قلمکار ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ نے تحریر کیا ہے۔
بابرکت یوم وصال حضرت شاہ ہمدان رح کے موقعے پر تقریب ھذاؑ کا اہتمام استقبال عید الاضحٰی کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ سرکرہ سماجی اور دینی رہنما ڈاکٹر سید شمس الرحمٰن تقریب پر مہمان خصوصی تھے جبکہ معروف ادیب اور قلمکار ڈاکٹر ماروف احمد شاہ ، جموں و کشمیر اردو کونسل کے سربراہ اعجاز احمد ککرو، سرکردہ ماہر تعلیم جی این وار ، دینی رہنما و مبلغ مولوی محمد اشرف اور بٹہ مالو اور شہر خاص ٹریڈرس انجمنوں کے نمائندگان نے ایوان صدارت کو رونق بخشی۔ ذخیرت الملوک کا اگر چہ پہلے ہی بیشتر زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے مگر کشمیری زبان میں غالبا” مولوی قاسم شاہ کے بعد عبدالرشید ہانجورہ کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا با سند ترجمہ تصور کیا جاتاہے۔ سیاسی اخلاقیات، حکمرانی کے اصولوں اور تصوف پر مبنی 10 ابواب پر مشتمل ،
اس کتاب نے خاص طور پر خطہ کشمیر کے سماجی، ثقافتی اور سیاسی ڈھانچے پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں ۔ میر سید علی ہمدانی نے اس کتاب میں ایک فلاحی معاشرے کا تصور پیش کیا، جس نے کشمیر میں نہ صرف اسلام کی اشاعت کی بلکہ وہاں کے حکمرانوں کی اصلاح اور فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنے استقبالیہ تقریر میں ایڈوکیٹ ہانجورہ نے سماجی میں انسانی اقدار کی پاسداری اور خدمت خلق کے جزبات کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تاجران ، اور صاحب ثروت خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ وہ آنے والی عید الاضحٰی کی مقدس تقریب پر غریبوں ، مسکینوں ، محتاجوں ، یتہموں و بیواوں کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر اسلامک ریلیف اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کی طرف سے زور دار ممبر شپ مہم کا بھی اعلان کیا۔ مقررین نے اس موقعہ پر عید الاضحٰی کی فضیلت کو اجاگر کیا اور انسانیت کی بقا کے سلسلے میں شاہ ہمدان رع کے دکھائے ہویے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔ تقریب کی کاروائی مولانا محمد اشرف کے تلاوت قرآن شریف سے شروع ہویی۔ .

Previous Post

JKSA Intervention Prompts VCI Inspection at SKUAST-K; Council Assures Registration for Enrolled Students

شیر شیران

شیر شیران

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.