• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Saturday, June 27, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

بڈھنمبل کرناہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، درجنوں کنال پر محیط فصلیں تباہ:

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
June 27, 2026
in اردو خبریں
A A
بڈھنمبل کرناہ میں بادل پھٹنے سے تباہی، درجنوں کنال پر محیط فصلیں تباہ:
FacebookTwitterWhatsapp

کپواڑہ، 26 جون: سرحدی علاقہ کرناہ کے گاؤں بڈھنمبل میں بدھ کی سہ پہر اچانک بادل پھٹنے کے واقعے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں زرعی اراضی، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔
مقامی لوگوں کے مطابق دوپہر تقریباً تین بجے موسم نے اچانک کروٹ لی، تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے باعث شدید سیلابی ریلے گاؤں میں داخل ہوگئے۔ ان ریلوں نے درجنوں کنال زرعی اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے آلو، مکئی اور راجما سمیت مختلف فصلیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئیں۔
خوش قسمتی سے اس قدرتی آفت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم کئی رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ سڑکیں، پل اور حفاظتی بند بھی شدید متاثر ہوئے، جس کے باعث آمدورفت میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بڈھنمبل کے بیشتر خاندان زراعت اور یومیہ مزدوری پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے فصلوں کی تباہی نے ان کے معاشی حالات کو شدید متاثر کیا ہے اور کئی خاندانوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کسانوں کو فوری مالی امداد اور مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے، جبکہ تباہ شدہ سڑکوں، پلوں اور حفاظتی پشتوں کی جلد از جلد مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

Previous Post

مژھل میں جدید طرز پر تعمیر شدہ “چنار یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ سینٹر” کا افتتاح، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم پیش رفت

Next Post

Baramulla Police Debunks Rumours of Army Casualties at Asha Post, Warns Against Fake News

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Next Post

Baramulla Police Debunks Rumours of Army Casualties at Asha Post, Warns Against Fake News

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.