• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, August 25, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

نالہ بتہ ماجی کے صاف و شفاف پانی کو آلودہ کرنے میں کون ذمہ دار ہے:

Agencies by Agencies
August 24, 2026
in اردو خبریں
A A
نالہ بتہ ماجی کے صاف و شفاف پانی کو آلودہ کرنے میں کون ذمہ دار ہے:
FacebookTwitterWhatsapp

عوام کا ناقص طرزِ عمل اور انتظامیہ کی خاموشی باعث تشویش، ذمہ داروں اور مؤثر اقدامات اٹھانا ناگزیر
پانی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے اور پانی کی قدر کرنا ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ ایک اہم فریضہ بھی ہے۔ پانی کی اہمیت اور ضرورت کتنی ہے یہ کسی ذی شعور انسان سے پوشیدہ نہیں۔ سال بہ سال جس طرح ہماری پہاڑوں سے نکلتا ہے اور اس پورے علاقے کو سیراب کرنے کے ساتھ ساتھ وادی کرناہ کی خوبصورتی کی شہتائی کے اس کے کناروں پر آبادیاں کوڑا کرکٹ ڈالنے میں بے لگام ہوتی ہیں۔ اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اس کے کناروں کو کوڑا دان اور ڈمپنگ کا بنایا گیا ہے جبکہ اس میں گندگی ڈالنے کی وجہ سے اس کا پانی گند آلودہ ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی حالانکہ اس قومی اثاثے کو بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آج سے تقریباً دو ڈھائی قبل اس نالے کی حالت یہ تھی کہ اس کا پانی پینے کے ساتھ ساتھ وضو، طہارت اور دیگر ضروریات کے لیے بھی بغیر کسی شک و شبہے کے استعمال ہوتا تھا۔ لیکن آج اس پانی کی حالت ہے کہ لوگ ہاتھ لگانا بھی پسند نہیں کرتے۔ اس لیے کہ اس کا پانی گند آلود اور باعثِ مرض بن گیا ہے۔ اس لیے کہ تمام کوڑا کرکٹ حتیٰ کہ گھروں کے بیت الخلاء اور باتھ روموں کا پانی بھی اسی نالے میں ڈالا جاتا ہے۔
اس ضمن میں علاقے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی حساس حضرات نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نالہ ہمارے لیے قومی اثاثہ ہے لیکن جو لوگ اس کے اندر اور اس کے کناروں پر کوڑا کرکٹ ڈالتے ہیں ان کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ وہ کس عظیم گناہ کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
لہٰذا اس کے خلاف مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اور اس نالے یعنی بتہ ماجی کے کناروں پر کوڑا کرکٹ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہمارے اس قومی اثاثے کا تحفظ یقینی بن سکے کیونکہ ہماری غفلتِ شعاری کی وجہ سے ایسا نہ ہو کہ یہ عظیم نعمت ہم سے چھن جائے جیسا کہ کئی دہیات کا تپہ ہمارے سامنے ہے کہ لوگ ایک ایک پانی کی بوند کے لیے ترستے ہیں لیکن خود غرض اور ناشائستہ لوگوں کو اس کا کوئی احساس نہیں ہے۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کی طرف توجہ دی جائے اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کے لیے مخصوص جگہوں کا تعین کیا جائے۔

از قلم
مفتی عتاالرحمن قاسمی

Previous Post

District Administration Budgam, Pratham Foundation Conclude Second Phase Training Workshop under ‘Classes of Joy’ Programme

Agencies

Agencies

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.