• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, September 28, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

سیماری سڑک حادثہ: ڈی سی اور ایس ایس پی کپواڑہ کا جائے حادثہ کا دورہ

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
September 28, 2026
in اردو خبریں
A A
DC, SSP Kupwara Visit Seemari, Console Bereaved Families; Authorities Ensured Swift Rescue and Treatment for Injured
FacebookTwitterWhatsapp

کپواڑہ //: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ شری کانت سوسے اور ایس ایس پی کپواڑہ سید الطاہر گیلانی نے آج کرناہ سب ڈویژن کے سیماری علاقے کا دورہ کیا، جہاں ایک دلخراش سڑک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوراً بعد ضلعی انتظامیہ اور کپواڑہ پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں سول انتظامیہ، پولیس، بھارتی فوج اور ایمرجنسی سروسز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام مسافروں کو جائے حادثہ سے نکال کر فوری طور پر ایس ڈی ایچ ٹنگڈار پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دیا۔
ضروری طبی و قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ چھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مستحکم حالت میں جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے جی ایم سی ہندواڑہ کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی حالت اور علاج معالجے کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ملاقات کرکے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
افسران نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون اور ضروری مدد فراہم کی جائے گی

Previous Post

سیماری ٹیٹوال میں دلخراش سڑک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.