• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, November 1, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کرناہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش پر ’’رن فار یونٹی‘‘ کا انعقاد

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
November 1, 2026
in اردو خبریں
A A
کرناہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش پر ’’رن فار یونٹی‘‘ کا انعقاد
FacebookTwitterWhatsapp

کرناہ// سب ڈویژنل انتظامیہ کرناہ نے بھارتی فوج اور دیگر محکموں کے اشتراک سے لائن آف کنٹرول کے نزدیک ٹیٹوال میں ’’رن فار یونٹی‘‘ کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام بھارت کے مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا، جس کا مقصد قومی اتحاد، یکجہتی اور سالمیت کا پیغام عام کرنا تھا۔اتحاد کی یہ دوڑ گنڈی شاٹھ سے شروع ہوکر عظمتِ ہند ٹیٹوال میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر سول انتظامیہ، بھارتی فوج، بی ایس ایف، جموں و کشمیر پولیس، محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ طلبہ اور مقامی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پروگرام کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کرناہ محمد ریاض (JKAS) نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج کرناہ کے پرنسپل، زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر، نائب تحصیلدار کرناہ، ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر، ایس ایچ او ٹیٹوال، بھارتی فوج اور بی ایس ایف کے افسران سمیت مختلف محکموں کے اہلکار بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایس ڈی ایم کرناہ نے قومی یکجہتی کے دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ملک کو متحد کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، سالمیت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس پروگرام کے ذریعے ’’تنوع میں اتحاد‘‘ کا مضبوط پیغام دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے قومی اتحاد، سالمیت اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے اور ایک مضبوط و متحد ہندوستان کی تعمیر کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کا عہد بھی کیا

Previous Post

کرناہ کے سرحدی گاؤں سیماری میں پہلی بار ایکتا دیوس پریڈ کی لائیو نشریات کا اہتمام

پیرزادہ سعید

پیرزادہ سعید

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.