• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, June 2, 2026
JKNS
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
JKNS | Jammu Kashmir News Service
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کشمیر کے بلند پایہ صوفی و ولی کامل ،عالم دین اور عظیم نعت گو شاعرحضرت میر سید عزیزاللہ حقانیؒ کے100 ویں یوم وصال پرکئی تقاریب کا انعقاد

نرپرستان سرینگر مزار پر فاتحہ خوانی ، خانقاہ حقانیہ سویہ بگ بڈگام میں شبانہ سماع کی روح پرور محفل

Agencies by Agencies
June 2, 2026
in اردو خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر/یکم جون (صوفی میڈیا سروسز)وادی کشمیر کے عظیم صوفی و ولی کامل ،مورخ , مصنف اور نعت گو شاعر حضرت میر سید عزیزاللہ حقانیؒ کے 100 واں یوم وصال پر کہی تقاریب کا انعقاد کیا گیا.31 مئی اتوار کی صبح کو انکے مرقد واقع نرپرستان سرینگر میں ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں ختمات المعظمات اور ذکر و اذکار کےساتھ ساتھ ایصال ثواب کی اجتماعی دعا کا اہتمام ہوا . بعدمیں خانقاہ حقانیہ سویہ بگ بڈگام میں ایک اور تقریب منعقد ہوئی جس میں تلاوت کلام پاک ختمات المعظمات زکر و اذکار اور درود و سلام کا اہتمام ہوا.صوفی روایت کےمطابق یہاں عام لنگر کا اہتمام ہوا جبکہ رات بھر انکے معتقدین انکا نعتیہ کلام سماعت کرتے رہے. ان مجالس میں عقیدت مندوں اور مریدین کی ایک کثیر تعداد کے ساتھ حقانی میموریل ٹرسٹ کے عہدہ داران و ارکان ,اور ٹرسٹ سے وابستہ تعلیمی اداروں کےطلبا اور مدرسین نے شرکت کی.اس موقعہ پر اس عظیم صوفی ،مورخ , مصنف اور نعت گو شاعرکےعلمی ,دینی اور روحانی کارناموں کو اجاگر کیا گیا۔ٹرسٹ نے حضرت میر سید عزیزاللہ حقانیؒ کے یوم وصال پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے ہیں ۔حقانی میموریل ٹرسٹ جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ و سجادہ نشین خانقاہ حقانیہ جناب سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سکریٹری بشیر احمد ڈار نے حضرت میر سید عزیزاللہ حقانیؒ کو گلہاۓ عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی ہمہ جہت شخصیت کی مثل یہاں کی تاریخ میں ملنا دشوار ہے وہ عظیم عالم دین ، مصنف، مورخ ہونے کے ساتھ ساتھ برگذیدہ صوفی تھے۔انکے نعوت ہاۓ نبیﷺ خصوصاً گو جہان تازہ بہ رخسار رسول عربی ﷺ عالمی شاہکاروں میں شامل کرنے کے لاٸق ہے ۔ کشمیری زبان میں نعت گوٸی کی صنف میں حقانیؒ صاحب سب سے عظیم شاعر تسلیم کیے جاتے ہیں ان کے نعت شریف پڑھنے یا سننے کے بعد قاری ایک عجیب لذت محسوس کرتا ہے اور اسے روحانی آگاہی نصیب ہوجاتی ہے اور پھر اس پر وجد کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے ۔ ٹرسٹ کے صدر جناب غلام محمدڈار صاحب نے حضرت حقانی کو گلہاۓ عقیدت پیش کرتے ہوۓ انکی تصانیف ممتاز بے نظیر ، جوہر عشق ، گلدستہ بے نظیر اور روضتہ الشہدا کاحوالہ دے کر اس بات کی وضاحت کی کہ ادب کے یہ شہپارے دراصل تلاش حق اور روحانی سفر کی تماثیل ہیں عام قاری تو ان کو شاعر اور گنایت کے لیے تو پڑھ سکتا ہے مگر یہ ایک سنجیدہ قاری اور راہ حق کے متلاشی کےلیے راہنماٸی کے بہترین زاد راہ ہے انہوں نے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو حقانیؒ صاحب کی غیر مطبوعہ تخلیقات بہ شمول دیوان حقانی ، برہان المسلمین ، چندرہ بدن ، گلدستہ بنظیر ، چراغ محفل خصوصاً تاریخ عالم کو منظر عام پر لانے کےلیے بارآور اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے

Previous Post

Grand Farewell Accorded to Headmaster Khalid Mehmood Kakroo at GHS Gundishath

Next Post

Doon School Srinagar honoured as best school at Zee Media Conclave

Agencies

Agencies

Next Post
Doon School Srinagar honoured as best school at Zee Media Conclave

Doon School Srinagar honoured as best school at Zee Media Conclave

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.